پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف کئی مقدمات درج کئے جاچکے ہیں لیکن وہ اپنی حرکت سے باز نہ آنے کی وجہ سے پولیس کی جانب سے شکایت اور سفارش کی گئی جس پر مکمل تحقیق کے بعد ضلع ڈپنی کمشنر ایس ایس نکول نے ملزم جینت نائک کو تین ماہ تک ضلع بدرکر نے کے احکامات جاری کردئیے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لینے کے بعد اسے ضلع سے باہرکردیا ہے اور وہ فی الحال تین مہینے تک اُترکنڑا ضلع میں داخل نہیں ہوسکتا۔
ہفتہ وصولی سے انکار پر دوستوں کے سامنے مزدور کا بھیانک قتل :پولیس نے ملزم کوحراست میں لیا
کاسرگوڈ 04؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ہفتہ وصولی سے انکار کرنے پر ایک شخص کی جانب سے مزدور کا سر پتھر سے کچل کر بھیانک انداز میں قتل کردئیے جانے کی واردات کاسرگوڈ میں کل رات منظر عام پر آئی ہے۔مقتول کی شناخت شرنپا (39) مقیم کوپال جبکہ ملزم کی شناخت مانی مقیم چنے کیرے کالونی ، کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق شرنپا کل رات دکان کے باہر اپنے دوست محمد مستان ، ماروتی ، کمار اور ملیکا ارجن کے ساتھ باتیں کررہا تھا اس دوران ملزم مانی نے وہاں پہنچ کر شرنپا سے ہفتہ وصولی کا مطالبہ کیا جس پر اس کے انکار کیے جانے کی وجہ سے اس کا سرقریب میں واقع ایک پتھر پر دے مارا اور اسے سخت زخمی کردیا۔ دوستوں کی جانب سے قریبی اسپتال لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی شرنپا کے دوست مدد کے لیے آگے بڑھے تو ملزم نے اس پر بھی حملہ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ ضلع پولیس کمشنر تھومسن جوسے ، ڈی وائی ایس پی سوکومرن اور سرکل انسپکٹر عبدالرحیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیاہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ملز م اس سے پہلے بھی کئی سارے معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے پولیس کو مطلوب تھا۔
Share this post
