بھٹکل 06؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) شرالی گرام پنچایت حدود میں آنے والے گڈی ہتلو مجرے میں عوام نے کمرشیل عمارت کی تعمیر کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے قانونی کارروائی کی مانگ کی ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ علاقہ میں ایک شخص دو یا تین منزلہ عمارت این اے اراضی پر تعمیر کررہا ہے جہاں کی سڑک بھی بہت تنگ ہے۔ عوام نے پنچایت کے ذمہ داروں پر بھی سوال اٹھائے ہیں کہ جہاں چوڑی سڑک نہیں ہے ایسے میں اس اراضی کو این اے کرنے کی اجازت کیسے ملی؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہی یہاں پانی کی کمی ہے ۔ یہ عمارت مکمل ہونے کے بعد یہاں کے مکین بھی پانی استعمال کریں گے اور ان کے استعمال کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کا استعمال شدہ پانی بھی چھوڑنے کے لیے موزوں جگہ نہیں ہے۔ چھوڑا گیا پانی ہماری کھیتوں میں داخل ہوکر فصلوں کو بھی برباد کرسکتا ہے۔ عوام نے پنچایت صدر ویکٹیش نائک سے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرانے کی مانگ کی ۔ صدر پنچایت نے متعلقہ شخص سے بھی ملاقات کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ عوام اپنی کوششوں میں کس حد تک کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ؟
Share this post
