شرالی :معاشقہ میں ناکامی: اسکول ٹیچر نے کی خودکشی (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

کاسرگوڈ : ضلع میں کئی بسوں پر پتھراؤ کے واقعات 

بس سرویس روک دی گئی 

کاسرگوڈ 06؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ضلع کے کئی مقامات پر نامعلوم افراد کی جانب سے کل رات بسوں پر پتھراؤ کیے جانے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پتھراؤ کی وجہ سے بس سرویس معطل کردی ہیں اور جگہ جگہ بسیں کھڑی دکھائی گئیں ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آج6؍ دسمبر صبح روزانہ کی طرف بس سرویس شروع ہوئی لیکن ماضی میں اسی تاریخ کو پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے لوگوں نے اپنے گھر وں پر رہنے کوترجیح دی ۔ آج صبح شروع ہونے والی بس سرویس مسافروں کی کمی کی وجہ سے روک دی گئی جس کی وجہ سے جو لوگ گھرسے نکل چکے تھے ان کو لوٹنے میں خوب دشواریاں پیش آئیں۔ وہ بس سرو یس کے دو بارہ شروع ہونے کا انتظار کرنے لگے۔ ذرائع کے مطابق کیرلا ٹرانسپورٹ کی بسوں پر سنیچر کی رات منجیشور اور اپلا علاقوں میں پتھراؤ کیا گیا۔نامعلوم
افر اد نے کاسرگوڈ سے منگلور جارہی ایک بس پر پتھراؤ کیااور موقعۂ واردات سے فرار ہوگئے۔ اس واردات میں بس ڈرائیور ابھئی کمار (42) زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ اپلا سے بھی بسوں اور لاریوں پر پتھراؤ کیے جانے کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ چندنامعلوم افراد نے مالک کے گھرکے قریب کھڑی کی گئی ایک بس کے شیشے کو نقصان پہنچایاہے۔ گوا سے کیرلا کی جانب جانے والی مچھلی سے لدی لاری پر پتھراؤ کرکے ڈرائیور بابو (50) اور کلینر شیبو (36) کو زخمی کردیا گیا ۔ پٹرول بنک کے قریب کھڑی کی گئی ایک اور بس پر پتھراؤ کیے جانے کی خبریں ہیں۔ کاسرگوڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب اور بڈی ایڈکا علاقے میں ٹائر س جلانے سے کئی گھنٹوں تک ٹرافک کا نظام متأثر رہا ۔موقعہ پر پہنچی پولیس ٹرافک کا نظام بحال کرتے ہوئے مسافروں کو لاحق پریشانیوں سے چھٹکارا دلایا۔


 

تیز رفتار کار ڈوائیڈر او ربجلی کھمبے سے ٹکراگئی ، دو افراد زخمی 

اڈپی 06؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ایک تیز رفتار کار ڈوائیڈر اور بجلی کھمبے سے ٹکرانے کی وجہ سے اس پر سوار دو مسافروں کے زخمی ہونے کی وارادت رات قریب ایک بجے ایم جی ایم کالج کے سامنے پیش آئی ہے۔ زخمیوں میں ایک شناخت گجاننا نائک (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جب کہ ایک اور شخص کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے۔ حادثہ کی نوعیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کار ڈوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد ایک بجلی کھمبے سے ٹکراتے ہوئے اس کو کئی میٹر تک اپنے ساتھ لے گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ایربیگ کی وجہ سے دو نوں کو شدید چوٹیں نہیں پہنچی ہیں۔ زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کار کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے وہ بے قابو ہوگئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ اڈپی ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


زیور پہن کر راہ چلتی خواتین ہوشیار ہیں : ایس پی انا ملی 

منیپال 06؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) ضلع میں لٹیروں کی جانب سے ہار چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ پر ایس پی انا ملی نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے خواتین کو ہوشیار رہنے کامشورہ دیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو عورتیں زیور کر راستوں کے کنارے چلتی ہیں وہ ہوشیار ہوجائیں ۔ ہار جھپٹنے والا گروہ راستوں کے کنارے چلتی خواتین پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ راہ چلتی خواتین اگر اس تعلق سے ہوشیار رہیں تو واردات انجام دینے والوں کو موقع فراہم نہیں ہوسکے گا۔اس کی وارداتوں کے منظر عام پر آتے ہی خواتین فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں جس سے لٹیروں کو گرفتار کرنے میں مدد ملے گی۔ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس طرح کی وارداتیں منظر عام پر آنے کے ایک یا ڈیڑھ گھنٹے بعد پولیس کو اطلاع کردی جاتی ہے تب تک واردات انجام دینے والوں کو فرار ہونے کا اچھا خاصا موقع ملتا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ جو لوگ اپنے گھر وں کو بند رکھتے ہیں وہ پولیس کو مطلع کریں تاکہ ان گھروں پر پولیس کی نظر رہے۔ 

Share this post

Loading...