شرالی میں سڑک حادثے کے دوران لاپتہ زخمی نوجوان کی لاش ندی کے قریب برآمد

مہلوک نوجوان کی شناخت یوگیش شنکیا نائیک (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق یہ جس جگہ یہ لاش پائی گئی وہ ایسا گڑھا تھا جو راستہ توسیعی کاموں کے لئے کھودا گیا تھا جو شرالی بریج کے قریب واقع ہے ۔ واضح رہے کہ اسی سڑک حادثے میں نوفل ہلارے سخت زخمی ہوا تھا، جس کوسخت زخمی حالت میں شہر سے باہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،مگر ان کی طبیعت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ بتایاجارہا ہے کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر رات میں یہاں مرڈیشور کی جانب جارہی اور آرہی بائیک سواروں کی آمدو رفت خوب جاری تھی ، اور اسی وقت سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔دو دن کے بعد لاش دریافت ہونے کی خبرپاتے ہی لوگوں کا ہجوم بریج کے پاس جمع ہوتے ہوئے دیکھا گیا، پولس نے لاش کو مقامی افراد کی مدد سے نکالنے کے بعدپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور تفصیلات اکھٹا کی ہیں، اس موقع پر پولس اتنظامیہ کے کئی افسرموجود تھے۔

Share this post

Loading...