شرالی میں پیش آیا سنگین سڑک حادثہ

جائے واردات پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہونے سے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی سرکل پولیس انسپکٹر دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ جائے ورادات پر پہنچے اور ٹرافک نظام کو بحال کیا ۔ تیز رفتار کار کے کچلنے کی وجہ سے مہلوک طالبِ علم کا چہرہ ناقابلِ شناخت ہوگیا تھا ۔ لاش بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ بھٹکل دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہے۔ 


پی ایف آئی بھٹکل کی جانب سے غریبوں کے درمیان افطاری کٹ کی تقسیم آوری

بھٹکل 21؍ جون (فکروخبرنیوز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ بھٹکل کی جانب سے غریب اور نادار لوگوں کے درمیان کھانے پینے کی غذاؤ ں سے بھری افطار ی کٹ آج تقسیم کی گئی ۔ فکروخبر کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا شاخ بھٹکل نے آزاد نگر ، مخدوم کالونی ، ساگر روڈ ، موگلی ہونڈا ، مدینہ کالونی اور دیگر علاقوں میں مقیم غریب عوام کے لیے افطاری کٹ تقسیم کئے ۔ مذکورہ تنظیم کے ذمہ داروں کے مطابق غریب عوام بھی روز رکھتے ہیں اور ان کے لیے افطارچیزیں مہیا نہ ہونے کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اس موقع پرکئی سارے ذمہ داران موجود تھے۔

Share this post

Loading...