یہ منظر دور سے کچھ لوگ دیکھ رہے تھے اور قریب پہنچ کر ان کا حال دیکھا تو فوری متحرک ہوکر لٹیروں کی کار جہاں سے گذرنے کے امکانات تھے وہاں کا راستہ بند کروادیا۔ اورکچھ لوگوں نے پیچھا کرنا شروع کردیا،لٹیروں کی کار روکنے کے لئے ایک بس کا بھی سہارالیتے ہوئے بیچ راستے میں اس کو اُلٹے رکوادیا۔ بالآخر شراڈی مندر کے قریب مقامی لوگ لٹیروں کی کار وکنے میں کامیاب ہوئے ، لٹیروں میں سے کچھ لوگ جنگل کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تو اس میں سے ایک عوام کے ہاتھ لگ گیا جس کی شناخت چنتامنی کا مقیم بسواراجا ریڈی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مقامی عوام جو واردات سے مشتعل ہوگئے تھے لٹیرے کے ہاتھ لگتے ہی اس کی خوب دھلائی شروع کردی، بقیہ دو لٹیروں کا تعلق بنگلور سے ہونے کی اطلاع دی گئی ہے ، پولس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔
خون میں لت پت ماہی گیر کی لاش دریافت
اُلال12اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں کوٹے پورا کے فش آئل مل کے قریب ایک ماہی گیر کے لاش ملنے سے عوام میں تشویش دیکھی جارہی ہے ۔ اطلاع کے مطابق مہلوک ماہی گیر کی شناخت راجیش کوٹائین مقیم موگاویرا پٹنا (43) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔بتایاجارہاہے کہ راجو نے آج دو بجے کے قریب کوٹے پورا بندرگاہ جانے کے لئے گھر سے نکلا تھا، مگر دوپہر میں اسکول سے واپس لوٹ رہے طلباء نے دیکھ کر عوام کو اطلاع کی ،لاش کا سر پتھروں سے کچلا گیا تھا ۔ لاش کے ملنے کے بعد متعلقہ علاقے میں تھوڑی دیر کے لئے حالات میں کشیدگی دیکھی گئی ، موگاویر طبقے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگ موقع واردات پر جمع ہوگئے اور ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کی مانگ کرنے لگے، پانڈیشور پولس تھانے کے افسران موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لینے کے بعد تحقیقات کے بعد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔
منگلور ایرپورٹ پر ای ویژی کی سہولیات نہیں:بلجیم کی خاتون لوٹادی گئی
منگلور 12اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں ایک خاتون سیاح جو بلجیم سے آئی ہوئی تھی کل منگلور ایرپورٹ سے اس وجہ سے لوٹا دی گئی کہ وہ انٹرنیٹ سے ویژا حاصل کیا تھااور منگلور ایرپورٹ میں ای ویژا آپریٹنگ سسٹم کی سہولیات فراہم نہیں ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ خاتون یہاں اُڈپی میں ایک آیوروید اسپتال سے علاج کرانے کے لئے آئی تھی ، خاتون نے ملک ہند کا ویژا آن لائن حاصل کیا تھا جو ایک مہینے کا تھا، مگر منگلور ایرپورٹ میں ای ویژا آپریٹنگ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے اس کو واپس دبئی لوٹا دیا گیا ہے، وہ گیارہ بجے دبئی سے اُڑان بھرنے والی جیٹ ایرویز سے گیارہ بجے یہاں پہنچی تھی ،مگر ساڑھے گیارہ بجے وہ واپس دبئی واپس لوٹادی گئی ۔ملحوظ رہے کہ ملکِ ہند میں ای ویژا کی سہولیات بنگلور،چنائی، کوچی، نئی دہلی، گوا، حیدرآباد، کلکتہ ،ممبئی اور ترووننتا پورم کے ہوائی اڈوں پر دستیا ب ہے۔
Share this post
