شیموگہ : تقریب کے دوران اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی خاتون کے سلسلہ میں والد نے دیا بیان ، خاتون کو بتایا ذہنی مریضہ

شیموگہ 22؍جنوری2024(فکروخبرنیوز) شیموگہ میں ایک تقریب کے دوران اللہ اکبر کا نعرہ لگانے سے کچھ دیر کے لیے افراتفری مچ گئی۔ جلسہ کے دوران خاتون جلسہ گاہ کے قریب پہنچ گئی جس پر ج ش ر کے نعرے لگائے گئے جس کے جواب میں برقعہ پوش خاتون نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ پولیس نے اسے فوری طور پر حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

ان کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون کو ذہنی مریضہ قرار دیا ہے اور کہا کہ آج وہ بنا بتائے گھر سے نکلی، میں ان کے پیچھا کرتے ہوئے نکلا لیکن راستے میں وہ مجھ سے آگے نکل گئی۔ جس کے بعد مجھے اطلاع ملی کہ اسے پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ میں نے پولیس تھانہ پوچھ کر بتایا کہ خاتون ذہنی مریضہ ہے اور اس کا علاج جاری ہے ، میں نے اس سلسلہ کے دستاویزات بھی فراہم کیے ہیں۔ ان کے والد نے بتایا کہ سال 2018 سے اس کا علاج جاری ہے اور اس کے لیے مختلف اسپتالوں کا انہوں نے رخ کیا ہے۔

Share this post

Loading...