شیموگہ : شرپسندوں نے توڑا مہاتما گاندھی کا مجسمہ

شیموگہ 21 اگست 2023 (پی ٹی آئی) نامعلوم شرپسندوں نے پیر کی رات ضلع کے ہولے ہونور میں ایک سڑک چوراہے پرنصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کو توڑ کر گرادیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی کارستانی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

کانگریس کارکنوں نے شہریوں کے ساتھ مظاہرے کئے اور اس واقعہ کے پیچھے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جو تقریباً 1.30 بجے پیش آیا۔پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

مذکورہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ اس گھناؤنے فعل کے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں پکڑ کر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں شیموگہ کے ہولے ہونور میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو توڑ پھوڑ کرنے کے حب الوطنی مخالف اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ ایسے گھناؤنے فعل کا ارتکاب صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جن کو تحریک آزادی، آئین اور قانون کی کوئی عزت نہ ہو۔ اس گھناؤنے فعل کے پیچھے جو بھی ہیں انہیں پکڑ کر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مشتعل نہ ہوں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں، بلکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعاون کریں۔  

Share this post

Loading...