شیموگہ : راگی گڈا میں مسلم نوجوان کے موت کی خبر فرضی : پولیس سپرنڈنٹ کا بیان

شیموگہ:04؍اکتوبر2023  شیموگہ ضلع کے پولیس سپرنڈنٹ جی کے متھن کمار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خبر کو فرضی قرار دیا ہے کہ شہر میں اتوار کو پتھراؤ کے حالیہ واقعہ کے تناظر میں راگی گڈا میں ایک مسلم نوجوان کی پولیس مقابلے میں موت ہو گئی تھی۔

منگل کو شہر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ افراتفری کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے راگی گڈہ میں پولیس انکاؤنٹر ہونے کی خبر بھی جھوٹی ہے، لیکن دونوں خبریں شیئر کی جا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے جو سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق غلط معلومات وائرل کررہے ہیں۔

پولیس افسر نے لوگوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔

Share this post

Loading...