فلم دیکھنے نکلے چھ افراد سڑک حادثہ میں ہلاک

ان سب کا تعلق مزدور پیشہ طبقہ سے بتایاجارہا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ لوگ فلم دیکھنے شیموگہ جا رہے تھے کہ اسی دوران راستہ میں ان کی کار شراب لے جارہی ایک لاری سے جاٹکرائی ،حادثہ کی شدت کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتاہے کہ اس ٹکر میں کار کے پرخچے اڑ گئے ہیں ، جبکہ لاری کو بھی کافی نقصان پہونچا ہے ،بتایا جا رہاہے کہ کا ر ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ کار ڈرائیور کر رہا تھا ،اوور ٹیک کے چکر میں یہ حادثہ ہونے کی بات کہی جا رہی ہے ،لاری ڈرائیور مہانتیش اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ہے ، جسے میگان اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...