پیام انسانیت شکاری پور یونٹ کی جانب سے اسپتالوں میں کھانا تقسیم : مقامی ایس آئی نے کام کی ستائش کی۔

شکاری پور 26؍مارچ 2020(فکروخبر نیوز) آل انڈیا پیام انسانیت شکاری پور یونٹ کی جانب سے آج یہاں کے سرکاری ہسپتال کے مریضوں اور تیمارداروں کے درمیان کھانا تقسیم کیا گیا۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے وہ لوگ جو مجبوری کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں یا پھر پھر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان کے لیے لیے کھانے کا بندوبست آسانی کے ساتھ نہیں ہو رہا ہے۔ اس سلسلہ میں پیام انسانیت  شکاری پور یونٹ  نے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے مقامی ایس آئی راج ریڈی کی معیت میں مریضوں اور ان کے ساتھ موجود تیمارداروں کے لئے لیے کھانے کا بندوبست کیا۔
اس کام کو ایس آئی نے سراہا اور کہا کہ اس موقع پر انسانیت کی خدمت کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ اس مرض کی وجہ سے بہت پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ۔ اس سے بچنے کے مکمل احتیاط اور تدابیر کے اختیار کے ساتھ انسانیت کی خدمت کے لیے آگے آنا بہترین قدم ہے۔ انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی انسانیت کی خدمت کے لیے یونٹ کا تعاون جاری رہے گا۔

اس موقع پر عبدالسمیع ، منزل،عنایت اللہ،سادو،عطاء اللہ،نوفل وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...