شکاری اپنے ہی جال میں: مثال حقیقت بن گئی

کاپو08؍فروری2021(فکروخبرنیوز) اپنے ہی جال میں پھنسنے کی مثال اس وقت بولی جاتی ہے جب کوئی کسی دوسرے کو پھانسنے کے لیے منصوبہ بنائے اور اس منصوبہ کے تحت سامنے والے کے بجائے خود پھنس جائے ۔ادھر کاپو میں اپنے ہی جال میں پھنسنے کا حقیقی واقعہ منظر عام پر آیا جس سے نہ صرف گھر والے بلکہ علاقہ والے بھی غمگین ہوگئے۔ 
ادیاوانی میں نشر کردہ خبر کے مطابق آج صبح کے اوقات میں ماہی گیری کے دوران ماہی گیر خود اپنے ہی جال میں پھنس گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت کسمر (65) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ شبہ ہے کہ وہ صبح سویرے ماہی گیر ی لے اپنے چھوٹی کشتی کے ذریعہ نکلا اور جال کھینچنے کے دوران وہ گرپڑا اوراپنے ہی جال میں پھنس کر اس کی موت واقع ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے اسے دیکھ کر بچانے کے لیے آگے بڑھے لیکن جب تک اسے ساحل لاتے وہ اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔ 
کاپو پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

 

Share this post

Loading...