اومنی کار میں سوار ایک شخص نے خود کو ڈرائیور بتاتے ہوئے اپنی شناخت سامراج دیوڑیگا مقیم بیلور (26) کی حیثیت سے کی ہے لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں لیکن اومنی میں سوار دیگر لوگوں کے ساتھ وہ فرار ہے۔ فکروخبر کے مطابق تیز رفتار اومنی کار رکشہ سے اتنی شدت سے ٹکرائی کہ رکشہ پر سوار پانچوں افراد زمین پر آرہے جس کی وجہ سے دو افراد کو شدید چوٹیں پہنچی ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد دو افراد کو کنداپو رمنتقل کیا گیا ہے۔ منگلور منتقل کرنے کے دوراں مبینہ نے دم توڑ دیا تھا۔ رکشہ ڈرائیور کے مطابق کار ڈرائیور نشہ میں دھت تھا اوررانگ سائیڈ پر آنے سے رکشہ سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگیا ۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
