شدتِ گرمی کے تھپیڑوں کے بعد احبابِ بھٹکل کے لیے راحت کے لمحے

جب کہ ہبلی میں بروز جمعہ42ڈگری تاپمان ریکارڈ کی گئی تھی۔ انکولا میں 35کمٹہ میں 35اور اسی طرح اس کے آس پا س کے علاقوں کا حال تھا۔ اور بھٹکل میں 36ڈگری تاپمان سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا تھا، مگر آج عصربعد کے ابرآلود موسم اور دھول اُڑاتی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کی بوندوں نے کچھ لمحوں کے لیے عوام کو راحت کاسامان فراہم کیا۔ گھن گرج اور بجلی کی چمک نے بھی شہر بھٹکل کے عوام کو ابرآلود آسمان کی جانب دیکھنے پر مجبور کیا تھا۔ پورے شہر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں سناٹے کے ساتھ ساتھ ہر طرف اندھیروں نے اپنا ڈیرا ڈال رکھا ہے ،قریب ایک گھنٹے کی برسات کی وجہ سے موسم نے تو اپنی کروٹ بدلی مگر کچھ مالی نقصان بھی ہوا۔ بذریعہ فون فکروخبر کو مختلف علاقوں سے دی گئی خبر کے مطابق یہاں عثمان نگر میں واقع مسجدِ توحید کی چھت اُڑگئی ہے۔ اور مضافاتی علاقوں میں درخت اُکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا۔ گرمی سے تپتی شاہراہوں پر پانی کی چمک دیکھنے کو ملی تو وہیں کچے راستوں میں جمع پانی نے بھی ایک الگ ہی منظر پیش کیا۔

Share this post

Loading...