شدت پسند عناصر کا مسلم نوجوان پر حملہ

زخمی نثار کوجب اسپتال لے جایا گیا اور ہوش میں آیا تو اُس نے حملہ آور کی شناخت وشنو کی حیثیت سے کی تھی ۔ گھر والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے واردات پر پولیس موجود تھی اور اس کو پٹتا دیکھ کربھی کچھ کارروائی نہیں کی ۔ بے ہوشی کے عالم میں نثار کو دیکھ کر کچھ مقامی افراد نے پولس کو اطلاع کی تھی تب جاکر اہلِ خانہ کو نثار پر حملہ کرنے کی واردات سامنے آئی۔ بتایا جارہا ہے کہ وشنو کوڈیگیرے ایک شدت پسند گینگ سے تعلق رکھتا ہے جو کئی مجرمانہ سرگرمیوں میں پہلے ہی سے ملوث ہے ۔ یہ بھی خبر ہے کہ نثار کو کچھ شرپسندوں نے ایک عورت سے بات کرتے دیکھا تھا اور اسی وجہ سے اس کو بری طرح مارا گیا ہے ۔ رات دیر گئے تک گینگ کے چند افراد نے پولیس پر دباؤ ڈالا کہ ان کی طرف سے کیس درج نہ کیا جائے ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس حملے کے الزام میں پولیس نے گروپرساد ، شیوراج وشنو اور ویکی نام ملزمین کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

جائد اد کے لیے ظالم بیٹے نے باپ کا ہی قتل کردیا
اڈپی میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ 

اڈپی 22؍ فروری(فکروخبرنیوز/ذرائع ) نشہ میں دھت ایک نوجوان نے اپنے ہی باپ کو قتل کرنے کی واردات اڈپی کے بٹکلکٹے علاقے میں پیش آئی ہے ۔مقتول کی شناخت نارائن نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نرسمہا جائداد کو لے کر اکثر اپنے والد کے ساتھ جھگڑا کیا کرتا تھا ۔ بدھ کی رات بھی وہ نشہ میں دھت ہوکر اپنے والد کے ساتھ جھگڑا کررہا تھا کہ درانتی سے اپنے باپ پر حملہ بول دیا جس کی وجہ سے باپ نے موقع و ارات پر ہی دم توڑدیا ۔ یہ انسانیت سوز واقعہ نارائن کی بیوی کے آنکھوں کے سامنے پیش آیا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ نارائن نے کوٹا پولیس تھانہ میں اس سے پہلے بھی اپنے بیٹے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ۔ کوٹا پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

kills father

Share this post

Loading...