شیوسینا کا مودی حکومت پر تیکھا حملہ

کل اگر کشمیر کی سیکورٹی میں ہو رہے اخراجات برداشت نہیں ہوئے ، تو کیا کشمیر کی بھی نیلامی ہوگی؟اخبار میں مزید لکھا گیا ہے کہ ملک کے فخر ایئر انڈیا کو اب فروخت کر رہے ہیں۔ اگر یہ فیصلہ کانگریس حکومت میں ہوا ہوتا ، تو بی جے پی اس کے سارے کپڑے اتار دیتی اور کہتی جو حکومت ایئر انڈیا نہیں چلا سکتی ، وہ ملک کیا چلائے گی۔شیوسینا نے اپنا حملہ مزید تندوتیز کرتے ہوئے لکھا کہ 50 ہزار کروڑ کے خسارے میں چل رہی ایئر انڈیا کو بی جے پی حکومت نہیں ٹھیک کر پائي اور اس کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا، نوکرشاہوں اور ایئر انڈیا کے ملازمین نے ہندوستان کی شان کو فروخت کرکے کھایا ہے، ایک بڑا گھوٹالہ ہوا ہے۔

Share this post

Loading...