شہر بھٹکل میں ریت کی قلت ،درآمدگی و برآمدگی پر قانونی رکاوٹیں

ان کے سامنے بس ایک ہی مقصد ہے کہ ریت کی فراہمی صحیح طرح نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری قیمتوں میں ریت نکال کر لوگوں کو فراہم کی جائیں اور ان سے منھ مانگی قیمتیں وصول کی جائیں ۔ ریت کے آسانی کے ساتھ فراہمی نہ ہونے سے شہر میں جاری کئی تعمیراتی کام رکے ہوئے ہیں اور کئی تعمیراتی مزدوروں کے پاس مزدوری نہ ہونے کی وجہ سے روزینہ کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔ انہی مسائل کی وجہ سے پریشان تعمیراتی مزدوروں نے اپنے ایک متحدہ تنظیم بھی بنا ڈالی تھی جس کا افتتاح یہاں کے مقامی رکنِ اسمبلی کی تھی ، اس تنظیم کا مقصد تعمیرات کے تعلق سے درپیش مسائل حکومت کے سامنے پیش کرکے حل طلب کرنا تھا ۔ فی الحال تعمیراتی ٹھیکیدار، مزدور یونین، اور زیرِ تعمیر عمارتوں کے مالکان کا مطالبہ ہے کہ ضلع کے انکولہ اور کاروار کی طرح بھٹکل میں ریت کی فراہمی کرائی جائے ، انہوں نے اس مسئلہ کو حل نہ کرنے پر حکومت کو سخت احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ اب عوام کا ماننا ہے کہ ریت کے لیے اب لوگ کچھ بھی کرنے کے یے تیار ہیں۔ وہ نہ ندی نالے دیکھ رہے ہیں اور نہ ساحل ، بس انہیں ریت ملنی چاہیے۔ اب لوگ ریت کی کوالیٹی دیکھنے کے بجائے صرف اس کی کوانٹیٹی پرہی توجہ دے رہیں ہیں۔ جب کہ ندی نالوں سے اور سمندر سے ماحصل ریت سے نقصان دوگنا ہوتاہے ۔

Share this post

Loading...