عظیم صاحب نے اپنی کوٹھری کے پھنکے سے لٹک کرپھانسی لی تھی ۔ پھانسی کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ البتہ گھروالوں کا کہنا ہے کہ کسی نجی مسئلہ کی وجہ سے وہ کئی دن سے پریشان تھا۔ بھٹکل شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال پہنچادی گئی تھی۔ مزید تفتیش جاری ہے
قتل کی بھیانک واردات کو انجام دینے والے پولیس کی گرفت میں
منگلور 25؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) گذشتہ ہفتہ منگلور کے مضافاتی علاقے اروا، میرانگڈی میں پتھر سے کچل کرایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں اروا پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت وشال ، متھن راج اور پرجوال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، ان تینوں کا تعلق شہر کے اشوک نگر سے بتایا جارہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مقتول نندا کمار کا وشال کے دادا سے کچھ تنازعہ چل رہا تھا ۔ ا سی وجہ سے وشال نے اپنے دوساتھیوں کے ساتھ نندا کمار کا قتل کردیا ۔ واضح رہے کہ رکشہ ڈرائیور نندا کمار کی لاش اروا ، میرانگڈی مندر کے سامنے واقع بیلورنگا منٹپ کے قریب گذشتہ ہفتہ منگل کو دریافت ہوئی تھی ۔ مقتول کے سر کو ایک بھاری پتھر سے کچل کر قتل کردیا گیا تھا۔
موت کو دعوت دیتی ساحلی پٹی کی اہم شاہراہیں
تین مختلف سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک
پتور 25؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ساحلی پٹی پر واقع اہم شاہراہوں پر آج کل موت کا راج ہے ، آئے دن سڑک حادثات مین اضافہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ۔ کل اور آج پیش آئے تین مختلف سڑک حادثات میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔پہلے حادثہ میں جیپ کو اوور ٹیک کرنے کے دوران تیز رفتار کے ایس آرٹی سی بس ایکٹوا کو ٹکرانے کی وجہ سے ایکٹوا سوار کے موقع واردات پر ہلاک ہونے کی واردات بنٹوال میسور اہم شاہراہ پر کل صبح پیش آئی ہے ۔ اس حادثے میں مہلوک کی شناخت پرشانت (24) مقیم یدامنگلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پرشانت کل صبح بذریعہ ایکٹوا کہیں جارہا تھاکہ ایک تیزرفتار کے ایس آر ٹی سی بس، جیپ کو اوورٹیک کرنے کے چکر میں اس کی بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے اس نے موقع پر ہی دم توڑدیا ۔ پتور ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ دوسرا سڑک حادثہ کنداپور تعلقہ کے سانگ جنگشن اہم شاہراہ 66 پر لاری اور اسکوٹر کے درمیان پیش آیا جس میں ایک شخص موقعہ واردات پر ہلاک ہوگیا ۔ مہلوک کی شناخت گنیش پجاری مقیم دیوالی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ شخص اپنے کسی نجی کام سے کنداپور آیا تھا۔ واپسی پر ایک تیز رفتار لاری پیچھے سے ٹکراگئی اور موقع واردات پر ہی اس نے آخری سانس لی ۔ کنداپور ٹریفک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ ایک اورکار سڑک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب انل نامی (39) راہگیر کو کتیل علاقے کی جانب جارہی تیز رفتار کار ان سے ٹکراگئی ۔ سخت زخمی حالت میں ان کو ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑدیا ۔ مہلوک مچھلی خریدنے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا کہ راستہ ہی میں یہ حادثہ پیش آیا۔
Share this post
