شہر میں بڑھتی چوری کی واردات

، زیورات اور نقد رقم لوٹ فرار ہوئے ہیں، پولس کو دی گئی تفصیلات کے مطابق پروفیسرگھرپر تالا لگا کر بیجاپور گئے ہوئے تھے جب کہ رات کے وقت ان کا لڑکا گھر کا معائنہ کرنے کے بعد گھر کو مقفل کر کے چلا گیا تھا۔ مگر دوسرے دن صبح دیکھا تو گھر کا تالا ٹوٹاہوا پایا ۔ مذکورہ گھر سے دو سونے کی انگوٹھیاں، دو چاندی کے پازیب، اور 90ہزار روپئے نقد رقم لے کر چورفرار ہوئے ہیں، ٹاؤن پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری چوری کی واردات یہاں مسجدعمر الجبری ،عمر اسٹریٹ علاقے میں پیش آئی ہے۔ یہ واردات عین جمعہ کی نماز کے وقت پیش آئی جب یہاں مسجد میں مقیم تبلیغی حضرات اپنے سامان کو چھوڑ کر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے۔ لٹیروں نے مسجد میں داخل ہوکر پانچ موبائل اور ساڑھے پانچ ہزار نقد روپیوں پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ دونوں معاملات میں پولس کی تحقیقات جاری ہے ، جب کہ یہ بھی بتایا جارہاہے کہ مدینہ کالونی میں پروفیسر کے پڑوس والے گھر میں بھی چوری کی واردات پیش آئی ، مگر انہوں نے کیس درج نہیں کرایا ہے۔

Share this post

Loading...