شہر کے امن وامان کو یقینی اورشرپسندوں کو گرفتار کیا جائے (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

سنگھ پریوار کی جانب سے پریس کانفرنس میں مسلمانوں کو یہ کہتے ہوئے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ’’ ہم دیکھیں گے کہ کس طرح آپ بقر عیدمناتے ہیں ‘‘ اس طرح کے کھلم کھلا زہریلی الفاظ استعمال کرنے کے باوجود بھی پولیس شرپسندوں کو حراست میں لینے میں ناکام ہیں جبکہ پولیس تھانہ میں مسلم نوجوانوں کو تحقیقات کے نام پر ہراسانی کیے جانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ شہر کے امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس صحیح اقدامات کرے تاکہ لوگ اپنی عید اور تہوار خوشیوں اور امن وامان کے ساتھ منا سکیں۔


لاری اور کار کے مابین بھیانک تصادم:ایک ہلاک

کاسرگوڈ :3؍ستمبر (فکروخبر نیوز)کنور کے پریارم نامی علاقہ میں ایک مچھلی سے بھری لاری اور کار کے مابین تصادم پیش آئے بھیانک تصادم میں ایک شخص کے ہلاک اور دو افراد کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،مہلوک کی شناخت ٹرک ڈرائیور ناگارجن کی حیثیت سے کر لی گئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ کنور جارہی ایک مچھلی سے بھری لاری مخالف سمت سے آرہی ایک کار سے جا ٹکرائی ،حادثہ کے اثرات اتنے سخت تھے کہ ٹرک الٹ گئی اور کار ایک کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ،کلینر اور کار پر سوارافراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں ،زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں 


چوری کی ناکام کوشش:چورخالی ہاتھ واپس

منگلور:3؍ستمبر (فکروخبر نیوز)کنی گولی کے قریب پکشی کیرے میں واقع ایک گھر میں چوری کی ناکام کوشش کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ،یہ واردات عبدالرزاق نامی شخص کے گھر پیش آئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ کچھ دن قبل عبدالرزاق اپنے بیوی کے ساتھ حج کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں اور ان کی بہو اپنے میکے آگئی تھی،گھرمیں افراد کی غیر موجودگی کا فااٹھا تے ہوئے گھر میں گھسنے والے چوروں کو لاکھ تلاش بسیار اور الماری وغیرہ میں کھوجنے کے باوجود کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ پولس کو اس واردات کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا بتایا جا رہا ہے کہ گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا تھا ،اور الماریوں کے کپڑے کمرے میں بکھرے پڑے تھے ،مقامی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے پولس اس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے 


جعلی پاسپورٹ کے ذریعہ بیرون ملک اُڑنے کی کوشش:ایک گرفتار

کاسرگوڈ :3؍ستمبر (فکروخبر نیوز)جعلی پاسپورٹ کے ذریعہ بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو کاسرگوڈ پولس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے، گرفتار شخص کی شناخت عبدالکبیر کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ فروری 2013کا ہے جب عبد الکبیر نے صدیق آصف نامی شخص کا پاسپورٹ استعمال کر بیرون جانے کی کوشش کی تھی ،کبیر نے صدیق کے فوٹو کو اپنے فوٹو سے بدل دیا تھا جس کی وجہ سے اسے ممبئی میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن کسی بھی طرح وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ،جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا ،پولس نے خفیہ جانکاری کی بناء کہ وجب وہ اپنے گھر پہنچاتو کارروائی کرتے ہوئے گرفتا رکرلیا۔

Share this post

Loading...