کل پورا دن موسم بڑا سہانا رہا اور رات بھر درجۂ حرارت انتیس ڈگری رہا لیکن آج صبح گرمی کی وجہ سے گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ۔ صبح سے ہی شروع ہونے والی اس گرمی سے ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے گرمی کے ایام شروع ہوگئے ہوں ۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دن بھر گرمی رہے گی اور یہ سلسلہ دوروز تک جاری رہے گا اور بارش جمعرات سے ہونے کے امکانات ہیں۔ ملحوظ رہے کہ جنوبی ہند میں 7؍ جون سے بارش کے ایام شروع ہوجاتے ہیں اور مئی کے آخر میں کڑک اور گرج کے ساتھ کچھ دن بارش ضرور ہوتی ہے کہ لیکن اس سال مئی کے آخر میں ایک دو روز ہی بارش ہوئی ، پھر اس کے بعد گرمی دوبارہ لوٹ آئی۔
Share this post
