شیٹیل بیٹ مینٹین میں بھٹکل انجمن کا طالب علم محمد جاسم فکردے کو یونیورسٹی بلیوکا لقب(مزید ساحلی خبریں)

دو کھلاڑیوں نے اپنے پانچ میچوں میں جیت درج کرلی جبکہ چار کھلاڑی لیگ کھیلتے ہوئے جیت درج کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس طرح کل چھ کھلاڑی یونیورسٹی بلو بن گئے ہیں۔چنئی میں ساؤتھ انڈیا ژون کے یونیوسٹی کے مابین منعقدہ پانچ روزہ مقابلہ میں شرکت کے لیے جاسم بھٹکل سے شرکت کرنے کے لیے جارہے ہیں۔ ادارہ فکروخبراور الایمان اسپورٹس سینٹر اس کامیابی پردلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ 


سڑک حادثہ میں بیس سالہ نوجوان ہلاک 

اڈپی 27؍ ستمبر (فکروخبر نیوز) مخالف سمت سے آرہی کار کے اچانک درمیان میں آنے سے بائک سوار کی جانب سے بریک لگائے جانے کے بعد پیش آئے سڑک حادثے میں بائک پر سوار دوافراد میں سے ایک نوجوان کے ہلاک ہونے کی واردات سرنگیری پولیس تھانہ حدود میں دو دن قبل پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناحت رتیش سالین (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کالج میں چھٹی ہونے کی وجہ سے ایم جی ایم کالج اڈپی کے سات طلباء نے شرنگیری نامی علاقے میں جانے کا پروگرام طئے کیا ۔ مہلوک نوجوان آدتیہ نامی نوجوان کے بائک پر سوار تھا جبکہ بائک آدتیہ چلا رہا تھا۔ اس دوران اچانک سوفٹ ڈیزائر کار کے درمیان میں آنے سے آدتیہ نے اچانک بریک لگایا جس سے پچھلی سیٹ پر سوار رتیش زمین پر آرہا اور سخت زخمی ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران اس نے اپنی آخری سانس لی۔ پوسٹ مارٹم کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد نعش اڈپی لائی گئی ہے۔ مذکورہ طالب علم بی اے میں سال دوم کا طالب علم تھا۔ 

Share this post

Loading...