منگلورو 30؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے ایک نوجوان کو چرا گھونپنے کے بعد موقعۂ واردات سے فرارہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ یہ واردات بچپے بھترا کیری میں کل پیش آئی ہے ، شدید زخمی نوجوان کی شناخت شائق (18) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان ایک دکان کے پاس کھڑا تھا ، اس دوران نامعلوم شرپسند وں کا ایک گروہ وہاں آپہنچا اور لمحہ بھر میں نوجوان کو چرا گھونپنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کرلیا ہے۔ واردات کے پیچھے چھپی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
Share this post
