اس دوران نوجوان جب ٹیچر پر حملہ کے ارادے سے آگے بڑھے تو اسی وقت مسجد کا صدر محمد شریف پہنچ گیا ، بتایا جارہا ہے کہ نوجوانوں نے مسجد کے صدر محمد شریف کو بری طرح زدوکوب کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا ہے۔ جب محمد شریف بے ہوش ہوگیا تو طلباء نے ملزمین پر حملہ کردیالیکن وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ زخمی محمد شریف کو نیلیاڈی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، دھر مستھلا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
سونے کے ہار اور سات بائک کے ساتھ چور گرفتار
سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو حراست میں لیا گیا
اڈپی 09؍ نومبر (فکروخبرنیوز) بائک اور سونے کے ہار کے چوری کے الزام میں پولیس کو مطلوب ایک شخص کو کاپو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ ملزم کی شناخت پردیپ راما موئلی (29) مقیم انا ، پڈوبدری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاپو پولیس سرکل انسپکٹر ہلمرتھی راؤ گشت کے دوران مذکورہ شخص کو پڈوبدری پولیس کی مدد سے حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پرسکون ز ندگی گذارنے کے لیے چوری کیا کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو چوری شدہ ایک بائک کے ساتھ گرفتار کیا ہے جو 19؍ اگست کو چوری کی گئی تھی۔ پڈوبدری پولیس نے کہنا ہے کہ کہ ملزم نے اس سے قبل تین بائک چوری کی تھی جو کہ پولیس کی تحویل میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نے لولو جویلرس سے آٹھ گرام سونے کی چین اور مزید چار بائک پیر کے روز چوری کرلی تھیں۔ دو ہفتہ قبل کریپا جویلری نامی دکا ن سے ملزم نے دس گرام سونے کا ہار بھی چوری کیا تھا۔ چوری شدہ مالیت کی کل قیمت دو لاکھ تراسی ہزار روپئے بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ ملزم کو جب بائک کی ضرورت پڑتی تو بائک چوری کرلیتا تھا اور ایک جگہ اس کو چھوڑ کر چلاجاتا تھا، وہاں جاکر جب اس کو بائک کی ضرورت ہوتی تو وہیں سے جو بائک اسے اچھی لگتی وہ چوری کرلیتا۔ بتایا جارہا ہے کہ چوری شدہ تین بائک اس کے سسرال کے یہاں سے پولیس نے تحویل میں لی ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ شخص چابی کی مدد سے بائک چوری کرلیا کرتا تھا۔ جب چابی کا استعمال دشوار ہوتا تو ہینڈل لوک توڑدیتا اوراس کے بعد اس کا رجسٹریشن نمبر بھی بدل دیا کرتا تھا۔ ایک نجی کمپنی کے ملازم پردیپ کا شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیے جانے کے بعد ایک جویلری کی دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور کی شناخت کی گئی اور کل صبح ملزم کو حراست میں لیا گیا ۔
Share this post
