شراوتی کونسل کی جانب سے تعلیمی ایوارڈ پروگرام کا انعقاد

غیروں کے اسکولوں میں تعلیمی اور تھذیبی و ثقافتی طور پر ھمارے بچے محفوظ نھیں ھیں : مولانا عبدالعلیم صاحب ندوی

ہوناور 06؍ اگست 2018(فکروخبرنیوز) گزشتہ چار سالوں سے شراوتی کونسل شراوتی پٹی کے مسلم طلبہ کے لئے رابطہ تعلیمی ایوارڈ کے طرز پر شرواتی مسلم تعلیمی ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کرتی ھے ۔ 
سال رواں کا تعلیمی ایوارڈ پروگرام ھیرے انگڑی کے جماعت ھال میں کل اتوار کی دوپہر کو منعقد کیا گیا جسمیں بھٹکل کی معروف شخصیت مولانا عبدالعلیم صاحب ندوی خطیب جامع مسجد بھٹکل و استاذ جامعہ اسلامیہ بھٹکل بطور مھمان خصوصی شریک رھے نیز کینرا کونسل کے صدر جناب عبدالقادر باشہ صاحب رکن الدین اور سکریٹری جنرل کینرا کونسل جناب ابو محمد مختصر صاحب نے بھی شرکت کی ۔ ساتھ ساتھ شراوتی پٹی کے تمام گاوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ایک بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی ۔ خواتین کے لئے خصوصی انتظام کیا گیا تھا ۔ 
پھلی نشست دوپہر پاونے تین بجے جناب یونس اپکار کی تلاوت کلام پاک سے شروع ھوکر چار بجے اختتام پذیر ھوئ جسمیں شراوتی کونسل کے اتحاد پبلک اسکول ولکی کے طلبہ نے تقاریر نعت و نظموں کا بھترین مظاھرہ کیا ۔ اس نشست کے آخر میں اتحاد اسکول کے طلبہ کو ان کے سالانہ امتحان میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والے طلبہ کو جناب خواجہ اپکار صدر شراوتی کونسل کے ھاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ 
دوسری نشست احمد خواجہ بونگیا کی تلاوت کلام پاک سے ٹھیک پاونے پانچ بجے جناب خواجہ اپکار کی صدارت میں شروع ھوئ ۔ سکریٹری جنرل شراوتی کونسل نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ھوئے کہا کہ شراوتی پٹی پر آباد لوگوں کے تعاون کی وجہ سے شراوتی کونسل ترقی کر رھی ھے ۔ کونسل اس علاقہ کے غریبوں مسکینوں کے لئے کام کررھی ھے ۔ اس نے اس سال اس علاقہ میں روزہ اور عید ایک ساتھ منانے اور اسلامی مھینوں کی تاریخ کی یکسانیت کے لئے کام کیا ھے اور سب کو ایک ساتھ لانے میں کامیابی حاصل کی ھے ۔ کونسل آس پاس پیش آنے والے ناگھانی حادثات کے شکار لوگوں کے پاس جاکر ان کا تعاون کرتی ھے ۔ 
کونسل نے اس علاقہ میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کی طرف توجہ دی ھے اور اتحاد پبلک اسکول نام سے ایک اسکول کو ولکی کے اندر قائم کیا ھے ۔ اسکی نئی عمارت ایک اھل خیر کے تعاون سے زیر تعمیر ھے اور توقع ھے کہ اگلے سال تک طلبہ اس میں منتقل ھو سکینگے ۔ 
اس موقعہ پر ولکی کے مشھور شاعر جناب شبیر داولجی کی لکھی ھوئ نظم بعنوان شراوتی کونسل ان کے صاحبزادے شعیب داولجی نے اپنی خوبصورت آواز میں حاضرین کو سنا کر محظوظ کیا ۔ بعد ازاں جناب عبدالقادرباشہ صاحب نے عوام الناس سے خطاب کرتے ھوئے قران فھمی پر زور دیا ۔ جناب ابو محمد صاحب نے اپنے خطاب میں طلبہ کو اسلامی اصولوں پر تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی ۔ 
مولانا عبدالعلیم خطیبی صاحب نے پراثر اور مدلل خطاب کرتےھوئے عوام الناس کو اس بات پر جھنجوڑا کہ حالات حاضرہ کے پیش نظر ھمیں اپنے بچوں کو ایسے اسکولوں میں داخل کرنے کی ضرورت ھے جھاں اسلامی تعلیم کے ساتھ بچوں کی نشونما کی جاتی ھو ۔ مولانا نے زور دے کر کھا کہ اب غیروں کے اسکولوں میں تعلیمی اور تھذیبی و ثقافتی طور پر ھمارے بچے محفوظ نھیں ھیں ۔ اس لئے چاھے ھمارے اپنوں کے اسکولوں میں کچھ کمی ھو مگر حالات کے تقاضہ کی بنیاد پر ھمارے بچوں کو دین اور اسلام سے جڑے ھوئے اسکولوں میں داخلہ دینے کی ضرورت ھے ۔ 
جلسہ سے جناب معظم اور خواجہ اپکار صاحب نے بھی خطاب کیا ۔ 
سکریٹری جنرل عبداللہ سکری نے ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا جنھوں نے مختلف شخصیات سے ایوارڈ کو حاصل کیا ۔ 
اس سال شراوتی پٹی پر پانچ طلبہ بشمول ایک لڑکی نے حفظ قرآن مکمل کیا ۔ دوطلبہ ولکی سے ایک ھیرےانگڑی سے ایک گیرسپا سے اورایک لڑکی سڑلگی سے۔
یس یس یل سی میں جملہ سات طلبہ نے ٹاپ کیا ۔ ھوناور سے ایک ۔ ولکی سے ایک ۔ ھیرے انگڑی سے ایک۔ سمسی سے دو۔ اپنی سے ایک۔ اور گیرسپا سے ایک ۔
الحمدللہ جلسہ کامیابی کےساتھ مولانا عبدالعلیم صاحب کی دعا پر اختتام پذیرھوا

 

 

شراوتی مسلم تعلیمی ایوارڈ یافتگان کے اسماء گرامی ۔
_______________________________
حفاظ کرام :
۱-احمد بن خواجہ بونگیا۔ ولکی
۲- شعیب بن شبیر داولجی ۔ ولکی
۳- محمد یونس بن محمد ادریس ۔ ھیرے انگڑی
۴- ریان بن جعفر صادق منا ۔ گیرسپا
۵- فائزہ بنت عبدالشکور ۔ سرلگی

 

یس یس یل سی طلبہ : 
۱- اسامہ بن جعفر صادق مختصر ۔ ھیرے انگڑی ۸۸%
۲- محمد عفان بن فیاض شیخ ۔ ھوناور ۸۹%
۳- عفراء بنت عبدالحمید مختصر ۔ گیرسپا ۸۹%
۴- بی بی فاطمہ بنت عبد الرحمن ۔ سمسی ۹۰%
فرزین فاروق خان ۔ سمسی ۹۰%
۵- ام ریحہ بنت محمد میراں۔ اپنی ۹۰%
۶- ام رباب بنت مثنی غیب ۔ ولکی ۹۱%

پی یو سی : 
مزمل بن عبدالمطلب شیخ ۔ ھوناور ۹۵%
اس اجلاس میں ایک خصوصی انعام نھاد بن جابر سدی باپا ولکی کو دیا گیا جو شراوتی پٹی کے سب سے پھلے سی اے بن گئے ھیں ۔


رپورٹ :  عبادہ ابن مولانا ڈاکٹر عبداللہ سکری ندوی 

Share this post

Loading...