بھٹکل 06؍ اگست 2024 (فکروخبرنیوز) شراوتی مسلم کونسل کا امسال کا تعلیمی ایوارڈ پروگرام بروز اتوار کو ولکی کے اتحاد پبلک اسکول میں منعقد کیا گیا جس میں شراوتی بیلٹ کے 20 ہونہار طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایوارڈ یافتگان میں حفظ قران مکمل کرنے والے آٹھ ، ایس ایس ایل سی میں ٹاپ کرنے والے آٹھ ، ڈاکٹریٹ مکمل کرنے والے دو اور انجینئرنگ مکمل کرنے پر ایک طالب کو تعلیمی ایوارڈ سے نوازا، ساتھ ساتھ ہوناور تعلقہ میں سکینڈ پی یو سی میں ٹاپ کرنے پر ایک غیر مسلم طالبہ کو بھی شراوتی تعلیمی ایواڑڈ سے نوازا گیا۔
شراوتی کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا ڈاکٹر عبداللہ سکری ندوی نے بتایا کہ 2014 سے تعلیمی اور سماجی خدمات میں منہمک ہے ۔ اس کے ایک سال بعد تعلیمی ایوارڈ کے پروگرامات شروع کیے گیے اور الحمدللہ ہر سال ٹاپرس کو ان ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔
امسال ولکی سے چار طلبہ نے مدرسہ سیدنا عمر فارو ق سے حفظ قران مکمل کیا جبکہ ایک طالب علم محمد ٹیپو سلطان نے ہوناور کے پہلے حافظِ قرآن ہونے کا شرف حاصل کیا۔ اسی طرح سمسی ، سرلگی، اورہیرانگڈی سے بھی ایک ایک طالب علم نے
مختلف مدرسوں سے حفظ قران مکمل کیا۔ اسی طرح امسال ولکی سے تعلق رکلھنےوالی منال خلیل شیخ اور ہیرانگڈی کے آصف مقبول ابکار نے اپنی ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کی۔
اس موقع پر مہمانِ حصوصی استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور امام وخطیب مخدومیہ جمعہ مسجد مولانا نعمت اللہ عسکری نے تمام ایوارڈ یافتگان کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی افادیت سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر کنیرا مسلم خلیج کونسل اور انجمن حامی مسلمین کے صدر جناب یونس قاضیا ، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب عمر فاروق مصباح اور دیگر ذمہ داران نے اپنے تأثرات پیش کیے۔
واضح رہے کہ ہوناورتعلقہ کے شراوتی بیلٹ پر آباد مسلم آبادی والے قصبوں بالخصوص ہوناور، ولکی، سرلگی، سمسی، اُپّنی، ہیرانگڈی، کُروا، کنّوڈی اور گیرسوپا کی جماعتوں پر مشتمل شراوتی مسلم کونسل مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے اور مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے، اسی مقصد کے تحت ہر سال بیلٹ کے ہونہار طلبہ کی ہمت آفزائی کرنے اس طرح کی تعلیمی ایوارڈ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔
Share this post
