ہوناور 16؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) شرواتی بیلٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج جم کر بارش ہوئی جس کی وجہ سے ولکی میں شراوتی ندی اپنے سطح کے اوپر بہنے لگی اورگلیوں میں بھی پانی گھُس آیا۔
ولکی سے ملی اطلاعات کے مطابق آج صبح یہاں موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں ندی کی سطح بلند ہوتی چلی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی علاقہ میں گھس آیا۔ دو سے تین گھروں میں پانی اندر چلے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ندی کنارے واقع جامع مسجد ولکی سے بھی پانی ٹکراگیا۔ یہ اچھا ہوا کہ مسلسل بارش کا سلسلہ کمزور پڑگیا اورشام کے بعد بارش رگ گئی۔
سمسی سے ملی اطلاعات کے مطابق خطرہ کی کوئی بات نہیں ہے۔ موسلادھار بارش میں کمی آگئی اور پانی کی سطح بھی اتنی بلند نہیں ہے کہ علاقہ میں پانی گھس آئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گیروسوپا سلیمورکی کراس کے قریب قومی شاہراہ نمبر 69 پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کو نقصان پہنچاہے۔ موسلادھار بارش کے باعث سڑک کا ایک حصہ مکمل طور پر گر گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حفاظتی اقدام کے طور پر قومی شاہراہ نمبر 69 پرتلک کے گیرسوپا گاؤں سے سدا پور تعلقہ کے ماوینا گنڈی گاؤں تک سڑکوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ہوناور سے سداپور، جوگ، ساگر کی طرف جانے والی گاڑیوں کے لیے ایک متبادل راستے کی نشاندہی کی گئی ہے، ہوناور سے کمٹہ - سنتی گلی روٹ سداپور اور سداپور جانے والے دوسرے راستے کو ہوناور-کمتا- کٹاگلا۔ سرسی روٹ کے طور پر جانا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ محکمہ پولیس نے اس سلسلے میں گیروسوپا گول چکر کے قریب ایک نوٹس بورڈ لگایا ہے۔
Share this post
