شرتھ قتل معاملہ کی جانچ کو لے کر بی جے پی لیڈران نے مرکزی وزیر داخلہ سے کی ملاقات

مختلف ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی رہنما بی ایس یڈی روپا نے یقین دلایا ہے کہ شرتھ کے قتل واردات کی جانچ این آئی اے کے ذریعہ کی جائے گی۔ ریاستی بی جے پی کے اعلیٰ کمانڈ کا ایک وفد نے نئی دہلی پہنچ کر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی جس میں مرکزی وزیر سدانندا گوڑا ، ایم پی نلن کمار کتیل اور ایم پی شوبھا شامل تھی۔ وفد نے وزیر داخلہ کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے شرتھ کے قتل معاملہ کی جانچ این آئی اے سے کرائے جانے کی درخواست کی ۔ دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ اس یادداشت میں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پی ایف ڈی او رپاپولر فرنٹ آف انڈیا نامی تنظیموں پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل ہندو جاگرن ویدیکے کے چیف پرومود متالک نے کہا تھا کہ شرتھ قتل معاملہ کی جانچ این آئی اے سے کرائے جانے کی ضرورت نہیں ہے اور اس کے لیے ریاستی پولیس ہی کا فی ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ منگلور پولیس شرتھ قتل معاملہ کی جانچ آگے بڑھاتے ہوئے خاطیوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگی۔

Share this post

Loading...