شرت بچے گوڑا کے کانگریس میں شمولیت کے امکانات

بنگلورو 14/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  ریاست میں ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی بھاری اکثریت کے ساتھ جیت کے دوران یہ خبریں سننے میں آرہی تھیں کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے مزید اراکینِ اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن اس دوران حیران کردینے والی خبر یہ ہے کہ ہوسکوٹہ میں بی جے پی کے امیدوار ایم ٹی بی ناگراج کو بطور آزاد امیدوار انتخابات لڑکر شکست دینے والے شرت بچے گوڑا کے کانگریس میں شمولیت کے امکانات ہیں۔ گرچہ شرت بچے گوڑا نے ان خبروں کی تردید کی ہے لیکن کانگریس انہیں پارٹی میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ رمیش کمار سے ملاقات کے بعد ان خبروں کے میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد شرت بچے گوڑا نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے رمش کمار کا آشیرواد لینے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی، وہ ہمارے اداد کے زمانے ہی سے ہمارے خاندان کے خیر خواہ ہیں، ملاقات کے موقع پر کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔ 

Share this post

Loading...