پنچایت میں کہا گیا ہے کہ جرمانہ نہ دینے پر اسے گاؤں کی گلیوں کی صفائی کرنی ہوگی اگر وہ اتنے پر بھی نہیں مانتا ہے تو اسے سماج سے باہرکر دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پروسا دیولپمنٹ بلاک کے گرام پدو، گڑیا رائے پور، گڈے کا پورا، واہیر پورا، رام بکس کا پورا، رمگڈھا اور دھرم پورا گاؤوں نے اس مہا پنچایت کا انعقاد کیا تھا۔ مہا پنچایت میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو شخص شراب پینے والے کی اطلاع دے گا،اگر وہ مرد ہے تو اسے پانچ سو روپے اور خاتون ہے تو اسے 600 روپے کا انعام دیا جائے گا۔پنچایت نے طے کیا ہے کہ جرمانے کی رقم گاؤں کے ترقیاتی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔
Share this post
