شمس الدین سرکل پر پیش آیا سڑک حادثہ (مزید خبریں )

بتایا جارہا ہے کہ عورت بھکارن ہے ۔ موقعۂ واردات پر موجود لوگوں نے دونوں زخمیوں کو سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے ۔ 


آٹو رکشہ پر ڈیلیوری 

میڈیکیری(20؍ نومبر (فکروخبرنیوز) اچانک درد زہ کے اُٹھنے کی وجہ سے رکشہ میں بٹھا کر لے جارہی ایک عورت نے راستے میں ہی رکشہ پر بچہ کو جنم دینے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ عورت کی شناختدامایانتھی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار قریب صبح نو بجے عورت کو دردِ زہ شروع ہوا تو گاؤں میں موجود آنگن واڑی کیندرا کی نرسیں گھر پہنچیں ، اور اسپتال پہنچانے کا مشورہ کرکے رکشہ میں بٹھاکر عورت کو بھیجا گیا تو یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ راستہ کی حالت بہت خراب تھی جس کی وجہ عورت درد سے پریشان ہواُٹھی ۔ نرس حاجی ربی، آنگن واڑی کیندرا کے پروارتی آشا وغیرہ دوسری گاڑی سے پہنچ کر عورت کی مدد کی ۔ زچہ اور بچہ دونوں کی صحت ٹھیک ہے ۔

Share this post

Loading...