بھٹکل 21/ دسمبر 2019(فکروخبر /ذرائع) ادارہ تربیتِ اخوان کے زیر انتظام چلنے والے نیو شمس اسکول بھٹکل کا آج سالانہ پروگرام اسکول کے وسیع وعریض میدان میں منعقد کیاگیا جس میں کئی انعامات تقسیم کیے گئے اورنجمِ اخوان ایوارڈ سے احمد ثالث ابن سجاد انور فکردے کو نوازا گیا۔ اس موقع اسکول کی سال بھر کی کارکردگی پیش کی گئی اور اسٹیج پر موجود مہمانوں نے اپنے خیالات بھی اظہار کیا۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ گنگولی کے جنرل سکریٹری جناب اختر احمد خان نے طلباء کو مزید شوق وذوق کے ساتھ تعلیمی میدان میں ترقی کرنے کی نصیحت کی، ساتھ ہی ساتھ ان کے سرپرستوں کو بھی ان کا بہترین معاون بن کر انہیں میدان میں آگے بڑھانے پر زور دیا۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ طلباء اپنے تعلیم کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے کام بھی کریں جس سے ان کی تعلیم میں مدد بھی ملتی ہے۔ بڑوں کا ادب، قرآن کی تلاوت، اساتذہ کا احترام بھی اپنے اوپر لازم کرلیں۔ اس کے علاوہ اپنے دن بھر کا نظام مرتب کرلیں تاکہ وقت پر اپنے کاموں کو انجام دے سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ جو طلباء خود کو اس کے پابند بناتے ہیں وہ دوسروں کے لیے ماڈل بن جاتے ہیں۔ سرپرستوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدم قدم پر بچوں کی ہمت افزائی کرتے ہیں، انہیں احساسِ کمتری سے دوررکھیں۔
مہمانِ اعزازی جناب غفران لنکا نے طلباء کو تعلیمی میدان میں مزید محنت کے ساتھ آگے بڑھنے اور انہیں ان کی کامیابی پر مبارکبادی پیش کی۔
پروگرام میں نیو شمس اسکول سے تعلیم حاصل کرکے پی ایس آئی کے عہدے پر فائز ہونے والے مشاہد شیخ کی تہنیت کی گئی۔ جس کے بعد اپنے تأثرات کے دوران اپنے کامیابی کا سہرا اساتذہ کے سر باندھا اور خصوصاً مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی اور جناب رضا مانوی صاحب کا تذکرہ کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ اسکول کی ترقی میں اپنی بہترین خدمات انجام دینے والے جناب سید حسن برماور کی تہنیت کی گئی اور ان کی شال پوشی کی گئی۔
انعامات کی تقسیم میں ٹیچر کے علاوہ نان ٹیچنگ اسٹاف او ربہترین ڈائیور کی بھی تہنیت کی گئی انہیں انعامات سے نوازا گیا۔
ٹاپر 2019
محمد عفیف ابن عبدالرحمن ائیکری
عاصم ابن عبدالودود خیال
بیسٹ ٹیچر : منجوناتھ ہیبار
بیسٹ نان ٹیجنگ اسٹاف : سجاد سعدا
بیسٹ ڈرائیور : محمد اسحاق
Share this post
