بھٹکل 23؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) تربیت ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے شمس انگلش میڈیم اسکول کا سالانہ دو روز پروگرام آج پوری کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر طلباء نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلچسپ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ادارہ کی جانب سے تعلیمی میدان کے ساتھ دیگر میدانو ں میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلباء کو دیا جانے والا اہم ایوارڈ نجمِ اخوان سے بھی نوازا گیا۔ ریاستی نصاب میں یہ ایوارڈ ابوالخیر ابن عبدالمجید بنگالی صاحب کے نام رہا اور آئی سی ایس ای بورڈ میں عاصم عبدالودود خیال کو سال 2018-19 کے نجمِ اخوان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر موجود مہمانو ں نے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے اور اسی طرح کامیابی کی منزلیں طئے کرنے کی نصیحت کی ، انہوں نے کہا کہ تعلیم انسانی جسم میں ریڈھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے ، اسی لیے اس میدان میں طلباء جتنا بھی آگے بڑھے کم ہے۔ اس موقع پر ادارہ کے نائب صدر انجینئر نذیر احمد قاضی ، شموئیل بھائی ،سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا ، مولانا حافظ عبدالغنی رکن الدین ، سید شکیل ایس ایم ، مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ، ڈاکٹر اویس خواجہ رکن الدین اوردیگر موجود تھے۔
Share this post
