شکتی اسکیم (خواتین کے لیے مفت سفری اسکیم) کو پرائیویٹ بسوں میں جاری کیا جائے گا؟؟

بنگلور6 جنوری2024 (فکروخبرنیوز) شکتی اسکیم کے نفاذ کے بعد سے خواتین کو تو مفت سفر کی سہولیات فراہم ہورہی ہیں لیکن نجی بسوں کو بڑے پیمانے پر گھاٹا ہورہا ہے جس کے خلاف انہوں نے اپنی آواز بھی بلند کی تھی۔

اب ہائی کورٹ نے کرناٹک حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کے ایس آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے جاری شکتی اسکیم کے طرز پر اب پرائیویٹ بسوں میں بھی اس کو شروع کیا جائے۔۔ حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواست گزار کی اپیل پر قانون کے مطابق دو ماہ کے اندر نظرثانی کرے۔

کارکلا کے ایک پرائیویٹ بس آپریٹر شرتھ کمار شیٹی نے ہائی کورٹ میں اپیل جمع کرائی، جس میں شکتی اسکیم کو پرائیویٹ بسوں تک توسیع دئیے جانے کی درخواست کی۔ اپنی درخواست میں شرتھ نے کہا کہ شکتی مفت سفری اسکیم کے نفاذ کے بعد سے پرائیویٹ بس آپریٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لیے اس اسکیم کا اطلاق پرائیویٹ بس آپریٹرز پر ہونا چاہیے۔ سرکاری بسوں کی طرح خواتین کے سفری اخراجات بھی پرائیویٹ بس آپریٹرز کو ادا کیے جائیں۔ عدالت سے گزارش ہے کہ وہ ریاستی حکومت اور آر ٹی او کو اس سلسلے میں جولائی میں جمع کی گئی اپیل پر غور کرنے کی ہدایت کرے۔

کرناٹک میں تقریباً 75,000 مزدور پرائیویٹ بسوں پر انحصار کرتے ہیں۔ ریاستی حکومت پرائیویٹ بس آپریٹرز سے 1620 کروڑ روپے ٹیکس وصول کرتی ہے۔

Share this post

Loading...