بنگلورو 16 اگست 2023 : کانگریس حکومت کی مقبول گارنٹی اسکیم شکتی کے بند ہوجانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گا ہے کہ اسے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ کرناٹک حکومت نے شکتی اسکیم کے تحت ریاست کے اندر تمام سرکاری بسوں میں کرناٹک کی تمام خواتین خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔
چیف منسٹر کے دفتر نے ایک بیان (پیغام کی شکل میں) جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شکتی اسکیم جو خواتین میں کافی مقبول ہو چکی ہے، 11 جون کو شروع ہونے کے بعد سے پہلے کی طرح بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔
ایک نوٹ میں اس نے واضح کیا ہے کہ شکتی اسکیم کی بندش سے متعلق جو پیغامات سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں وہ ''مکمل طور پر فرضی'' ہیں اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ایسے پیغامات پر بھروسہ نہ کریں، جن کا مقصد کانگریس حکومت کو بدنام کرنا ہے۔
Share this post
