شکیل ملا کے بھائی ندیم ملا پر جان لیوا حملہ

چاقو کا حملہ کس عضو پر تھا یہ کہنا مشکل ہے مگر چاقو کا وار سیدھے ہاتھ لگا جس سے خون کے فوارے پھوٹ پڑے، بائیک اور دیگر سواری خون سے لت پت نظر آئی جب کہ موقع واردات پر بھی خون جمع ہوگیا تھا، ندیم ملا کے ساتھ موجود افراد نے مدینہ کالونی تک حملہ آوروں کا پیچھا کیا مگر تینگن گنڈی اہم شاہراہ سے آگے کہاں غائب ہوگئے پتہ نہیں چلا۔ ندیم ملا پر حملے کی خبر پاکر عوام نشاط اسپتال پر جمع ہوگئے تھے جہاں ندیم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس کے بعد ڈاکٹروں کی صلاح پر منی پال اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ دراصل حملہ آوروں کا نشانہ کوئی اور تھا، اس کے علاوہ شکیل ملا نے یہاں بتایا کہ بعض لوگوں کی جانب سے گذشتہ کئی دنوں سے دھمکی آمیز فون موصول ہورہے تھے۔ شک و شبہ کے طورپر کئی نام لئے گئے ہیں، پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...