اس موقع پر انھو ں نے کہا کہ15لاکھ 84ہزار204فیل پا کے مریض کی شناخت کی گئی ہے۔جس کے خاتمہ کیلئے دو سالہ بچے ‘حاملہ خواتین اور دیگر امراض سے متاثرہ افراد کو چھوڑ کر تمام کو فیل پا کی روک تھام کیلئے دوا پلائی جاسکتی ہے۔مرض لاحق ہونے سے قبل دوا کا استعمال کرکے اس سے بچنے کی تدابیر کرلینا بہتر ہے۔اس موقع پر بیدر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ویجیناتھ مدنا‘ نوڈل آفیسر امین خان‘ لکشمن راؤ تحصیلدار بیدر‘ ڈاکٹر انیل چینتامنی‘ ڈاکٹر ایم اے جبار ‘ڈاکٹر شرنپا سوامی‘ ڈاکٹر شیو شنکر ‘ڈاکٹر قاسم پور‘ اور جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر شہ نشین پر موجودتھے ۔***
اسکیمات کو روبہ عمل لانے کیلئے لاپرواہی و کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں: مسٹر بھگونت راؤ کھوبا
بیدر۔8؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔ مسٹر بھگونت راؤ کھوبا رکن پارلیمنٹ بیدر نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ضلعی عہدیداروں کے اجلاس میں کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیمات کو روبہ عمل لانے کیلئے لاپرواہی و کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ بیدر ضلع کی ہمہ جہت ترقی کیلئے جاری کردہ رقومات کا صحیح استعمال کیا جائے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی اسکیمات پر عمل آواری کو یقینی بنایا جائے تاکہ بیدر ضلع کی عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے ۔انھو ں نے بتایا کہ ضلع میں بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے کی عوام کی شکایت موصول ہورہی ہیں ‘بنیادی سہولیات جیسے پینے کے پانی، سڑکوں کی خستہ حالت کو بہتر بنانا ، ، دیہی علاقوں کی ترقی ، کسانوں کے مسائل کو اولین ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس موقع پر بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بیدر کے رکن پارلیمنٹ کو مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیمات سے متعلق تفصیل بتائی ۔اور کہا کہ بیدر کے رکن پارلیمنٹ کی اگر لوک سبھا میں اس ضمن میں اپنی مؤثر نمائندگی کریں گے تو یقیناًبیدر ضلع ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بیدر ، اسسٹنٹ کمشنر بسواکلیان اور دوسرے عہدیدداران موجود تھے ۔***
Share this post
