شہید ٹیپو سلطانؒ کے بیانر کو شرپسندوں کی جانب سے نقصان

گذشتہ کئی سالوں سے دو حساس قوموں کے مابین پائی جارہی دوری کی وجہ سے پولس کی جانب سے یہ سننے میں آرہا ہے کہ پنچایت کو چاہئے کہ وہ کسی بھی تنظیم کو اس طرح کے بینر لگانے کی اجازت نہ دیں۔ ملحوظ رہے کہ ساحلی پٹی کے کئی علاقوں میں وقتاً فوقتاً اس طرح کے معاملہ سامنے آتے ہی رہتے ہیں،۔ملکی میں پیش آئے اس واردات کے پیش نظر مقامی مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولس فوری شرپسندوں کو پکڑکر قانونی کارہ جوئی کرے۔ 

بجرنگی کی خودکشی 

موڈبدری 19جنوری (فکروخبرنیوز ) مہلک مرض میں مبتلا ایک بجرنگ دل کارکن کی جانب سے زہر کھاکر خودکشی کرلینے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ معاملہ بروجمعہ کو زہر کھانے کے بعد بجرنگی کونازک حالت میں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیاتھا۔ علاج بے سود ہونے کی وجہ سے وہ کل سنیچر کی شام ہلاک ہوگیا ہے۔ اس کی شناخت مارپادی دیہات کے کوٹے باگل کا مقیم روی پوجاری( 27) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کئی سالوں سے یہ ایک مہلک مرض میں مبتلا تھا، علاج کرنے کے باوجود صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف سے پریشان اس نے زہر کھاکر خودکشی کی تھی۔

Share this post

Loading...