کنداپور21 دسمبر2023: شہد کی مکھیوں کے حملوں کے نتیجہ میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا ہے جس کی شناخت جیون نائک (72) مقیم بسرور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
خبروں کے مطابق بسرور کے بی ایس این ایل آفس کے پیچھے ایک درخت پر شہد کی مکھیوں کا بڑا سا چھتہ تھا۔ کل بدھ کو ایک چیل نے چھتہ پر حملہ کیا تو مکھیاں بکھرگئیں اورقریبی مارکیٹ میں موجود افراد پر حملہ آور ہوگئیں جس کے نتیجہ میں کئی ایک افراد زخمی ہوگئی۔ جیون نائک نے ایک بچے کو مکھیوں کے حملہ سے جب بچانے کی کوشش کی تو اس پربھی مکھیوں نے حملہ کردیا جس میں بچہ اور جیون دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جس میں جیون نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی لیکن بچہ کی حالت تشویشناک ہے۔
مشتعل مکھیوں نے بسرور مارکیٹ میں رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ قریبی کلینک میں آنے والے مریضوں کو بھی ڈنک ماراہے جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
Share this post
