شادی ویب سائٹ پر نوجوان کو 11لاکھ روپئے کا لگا چونا

اسی طرح کا ایک وقعہ ملکی کے ایک نوجوان کے ساتھ پیش آیا جہاں اس نوجوا ن کو شادی اور نوکری کا جھانسہ دے کر 11لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے ، تھانہ میں درج رپورٹ کے مطابق ملکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنا نام شادی بیاہ کے ایک ویب سائٹ پر رجسٹرکرایاجہاں ایک دوشیزہ نے اس سے شادی کی خواہش ظاہر کی ،باتوں باتوں میں اس نے بتایاکہ وہ انگلینڈ کی رہنے والی ہے اور اپنی میٹھی میٹھی باتوں سے اس اپنے جال میں پھانسنے لگی ،اور اس نے اسے کہا کہ وہ بھی انگلینڈ میںآجائے اور وہیں ملازمت اختیار کرتے دونوں وہیں مقیم ہو جائیں، اس دوشیزہ نے ویزا سے متعلق بات کرنے کے لئے ایک شخص کا نمبر اسے دیا جس کے بعد ایک نہ ایک بہانے سے وہ اس سے رقم وصولتے رہے یہاں تک جب اس نے اسی چکر میں اپنے 11لاکھ گنوادئے تو اس بات کا اسے احسا س ہوا کہ کسی نے اسے بے وقوف بنایا ہے ،جس کے بعد اس نے معاملہ پولس تھانہ میں درج کرایا ،پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

Share this post

Loading...