لیکن عین موقع پر اس نے شادی سے سے انکار کر دیا ،اسی بات سے مشتعل ایک گروہ نے اس پر حملہ کر زخمی کر دیا ، متاثرہ خاتون کو کمبلے کے ایک ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ،جبکہ اس تعلق سے منجیشور پولس نے 15افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ،جس میں سے دو کو پولس گرفتار کرنے میں بھی کامیاب ہو گئی ہے،بقیہ کی تلاش جاری ہے
ساحل سے دور کشتی میں ہوا دھماکہ ، ایک زخمی
ملپے :18 ؍ مارچ(فکروخبر نیوز) کاروار ساحل سے قریب23میل دور ایک ماہی گیر کشتی کے انجن میں دھماکہ ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے،جس میں ایک مچھوارا شدید زخمی ہو گیا ہے جب کہ دیگر سات اس حادثہ میں بال بال بچ نکلے ،زخمی مچھوارے کی شناخت انتھونی ڈی کوسٹا کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایاجا رہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ساحل سے کافی دور ماہی گیری مصروف تھے ،اچانک کشتی کا انجن پھٹ پڑا ، اس حادثہ میں انتھونی کا ہاتھ جل گیا ، اور انجن سے اٹھے دھویں کی وجہ سے طبیعت کافی بگڑ نے لگی ،صورتحال دیکھ کشتی پر موجود دیگر افراد دوسری کشتیوں اور ساحلی سیکیورٹی فورس کو ایک ایمرجنسی پیغام بھیجا ، جس کے بعد کاروار ساحلی سیکیورٹی فورس ان کی مدد کے لئے پہونچی، اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ،اس حادثہ میں بیس لاکھ کا نقصان پہونچنے کی بات کہی جا رہی ہے
جا نوروں کے شکار کیلئے گیا شکاری خود ہوا موت کا شکار
رام نگر ۔18؍ مارچ۔2017۔(فکروخبر نیوز)کنکا پو را تعلقہ کے قریب ایمبلی نامی علاقہ میں جنگلی جا نوروں کے شکار کے لئے گیا ایک نو جوان فوریسٹ گارڈز کے ہا تھوں خود موت کا شکار ہو گیا ،مہلوک شکاری کی شناخت کنکا پو را کے رہنے والے گو رو (24) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ گورو سمیت چار نو جوان شکار کھیلنے کے لئے غیر قانونی طور پراپنے علاقہ کے قریب میں مو جود جنگل میں گھس گئے ،اس دوران جب وہ جا نوروں کے ساتھ شکار کھیلنے میں مست تھے تو اچانک فوریسٹ گارڈ کی نگاہ ان پر تو اس نے ان پر فائرنگ شروع کر دی ،اسی دوران ایک گو لی سیدھے گو رو کے بدن پر لگی ،جس کے نتیجہ میں گو رو کی مو قع پر ہی مو ت واقع ہو گئی ،واضح رہے کہ یہ حادثہ سنتھا پورا پو لیس کے حدود میں واقع ہوا،پو لیس اور فو ریسٹ آفسر نے مو قع واردات پر پہنچ کر تمام چیزوں کا معا ئنہ کیا ۔
Share this post
