شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کا قتل :عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی (مزید ساحلی خبریں )

مکان مالک نے جب وجوہات جاننے کی کوشش کہ تو پتہ چلا کہ انجنا کی گردن رسی سے جکڑی ہوئی ہے اور وہ سانس لینے کے لیے تڑپ رہی ہے۔ کچھ ہی دیر بعد مقامی لوگوں کی مدد سے لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ دوسری جانب انجنا کے اچانک لاپتہ ہونے سے اہلِ خانہ سے پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ شادی کی پیشکش کو ٹھکرانے کی وجہ سے اس نے لڑکی کا قتل کردیا۔ ذرائع کے طابق ملزم رتناگری ضلع کے کھیڈ نامی علاقہ کا ساکن ہے جو ناسک میں ایک قتل کی واردات کے الزام میں جیل کی ہوا کھاچکا ہے اس نے راجیشوری نامی ایک لڑکی کوشادی سے انکار کرنے پر قتل کردیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ منگلور میں سکونت کے دورران پنجاب نیشنل بنک کی ایک ملازمہ سے بھی اس کے تعلقات تھے ۔ انجنا کے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد وہ منگلا ٹرین کے ذریعہ مہاراشٹر پہنچا ۔ ۔24جون 2013کو اس لڑکی سے ملاقات کے لیے آتما رام اڈپی پہنچا جس کی پولیس کو پہلے ہی سے اطلاع تھی۔ جیسے ہی وہ ٹرین سے اتر ا پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ آتما رام انجنا کا قتل کرنے کے بعد پین کارڈ ، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ جج نے مجرم کے خلاف سزائے موت سناتے ہوئے دس ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جرمانہ نہ ادا کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ جیل کی سزا سنائی ہے۔ اروا پولیس نے اس معاملہ میں تحقیقات کرتے ہوئے عدالت میں جارج شیٹ داخل کی تھی۔

بکریاں سرقہ کرنے کا الزام :دبنگوں نے پیٹ پیٹ کر کیا دلت کا قتل

ٹمکور 22؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) بکریاں چرانے کے الزام میں ایک دلت شخص کو درخت سے باندھ کر ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردئیے جانے کی واردات مادھوگری تعلقہ کے ڈوڈا ملورو میں کل صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت کرشنا پا (40) مقیم مادا کشیرا ، آندھرا پردیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص راما ریڈی نامی شخص کے گھر کے احاطہ میں رات تین بجے داخل ہوا اور وہاں موجود بکریاں چرالیں۔ رات کے اندھیرے ہی میں جب وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تو اس وقت وہ پکڑا گیا ، راما ریڈی او راس کے بیٹے نے ملزم کو ایک درخت سے باندھ کر خوب زدوکوب کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ مادھوگری پولیس کی ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیا ہے اور ملزم راما ریڈی ، اس کے بیٹے بابو اور ناگراج سے تحقیقا ت کررہی ہے۔ مہلوک کے رشتہ داروں اور دلت طبقہ کے افراد نے کوڈی گینے ہلی پولیس تھانہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے

گوا ۔منگلور ٹرین پر شراب کی 266بوتلیں ضبط 

کاروار 22؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) ریلوے پروٹیکشن فورس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں مڈگاؤں سے منگلور شراب اسمگل کی کوشش کو ناکام بنائے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ضبط شدہ شراب کی قیمت تیرہ ہزار روپئے لگائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آر پی ایف کی جانب سے کرناٹکا حدود میں داخل ہوتے ہی تلاشی شروع کی جس کے دوران یہ شراب ضبط کرلی گئی ہے۔ گوا سے منگلور جانے والی ٹرین نمبر 70105سے قریب 266ضبط شدہ بوتلیں ایکسائز ڈپارنمنٹ کی تحویل میں دی گئی ہے ۔ 

Share this post

Loading...