بتایا جارہا ہے کہ ارون بنگلور میں ملازمت کے دوران ایک مکان میں کرایہ کے مکان میں رہتا تھا اس اور اس پر گھر کی عمر رسیدہ مالکن جو کہ تنہا رہتی تھی اس کے قتل کا الزام ہے۔ دلہے کو حراست میں لینے کے بعد کسی کے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ سب لوگ ایک دوسرے کو تکنے لگے۔ اس دوران حیرانی کے عالم میں مہمانوں نے اپنے اپنے گھروں کا رخ کیا۔ شادی کے لیے تیار کردہ تمام کی تمام اشیاء خراب ہوگئی۔ لڑکی کی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے دلہے کے کرتوتوں کا پتہ چلنے سے لڑکی کی زندگی جہنم بننے سے رہ گئی۔
کپڑے دھونے کے دوران پیر پھسل کر ماں اور بیٹی ندی میں ڈوب کر ہلاک
مڈی کیری 17؍اکتوبر (فکروخبرنیوز) کپڑے دھونے کے دوران پیر پھسل کر ماں اور بیٹی ندی میں گرنے سے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کوڈ لی پیٹ کے قریب کلارے گاؤں میں پیش آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت شوبھا اور اس کی بیٹی ودئی شری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق بیٹی کو اسکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے ماں اور بیٹی دونوں ندی کے کنارے اپنے کپڑے دھونے کے لیے گئی ہوئی تھی ۔ اس دوران ودئی شری پیر پھسل کر گرگئی ، اپنی بیٹی کو ڈوبتا دیکھ کر ماں بھی ندی میں کود گئی اور اپنے بیٹی کو بچانے کی کوشش کرنے لگی لیکن اس کوشش میں ماں بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ندی میں ڈوب گئی۔ قریب کھیل رہا اس کے بیٹے دھرمیندر نے جب اپنی ماں او ربہن کو ڈوبتا ہوا دیکھا تو قریب میں موجود گھروں میں جاکر اس اطلاع کردی۔ چند لوگ جلدی سے بھی ماں اور بیٹی کو نہیں بچاسکے۔ فائر بریگیڈ عملہ نے جائے واردات پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو ڈھونڈ نکالا ، پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں نعشیں اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنی بیوی اور بیٹی کی موت خبر سن کر آنند بے ہوش ہوکر گرپڑا اور بڑی دیر بعد اسے ہوش آیا ۔ پولیس سرکل انسپکٹر پراشیوا مرتھی اور انسپکٹر ماری سوامی نے جائے واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔
گھر گھر جاکر لوگوں کا مذہب بدلنے کی کوشش ناکام
پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھ افراد کو لیا حراست میں
اڈپی 17؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تعلقہ کے مانی کلو نیلاڈی میں مقامی لوگوں کو پمفلٹ اور دیگر اشیاء کی دے کر مذہب بدلنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کوٹا پولیس کی جانب سے چھ افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک تنظیم کے ممبران نے پولیس کو اطلاع کردی کہ چند افراد پر مشتمل ایک گروہ یہاں مقامی لوگوں کا مذہب بدلنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کے لیے وہ گھر گھر جاکر پمفلٹ اور دیگر چیزیں دے کرانہیں اپنے مذہب میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ خبر ملتے ہی کوٹا پولیس تھانہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ملزمین کو حراست میں لیتے ہوئے ایک کار اور پمفلٹ بھی ضبط کرلیے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایاکہ منجوناتھ موگاویرا نامی شخص نے غیر قانونی سرگرمیوں میں گروہ کی مدد کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گروہ کا تعلق ’’جے ہو واہس‘‘سے ہے۔ کوٹا پولیس اس پورے معاملہ چھان بین کررہی ہے۔
Share this post
