شدید مخالفت کے باوجود کیرلا کے وزیر اعلیٰ کی منگلو رآمد

ذرائع کے مطابق کیرلا کے وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل بھی آرایس ایس اور بجرنگ دل کارکنان کی جانب سے دھمکی دئیے جانے کے باوجود بھوپال میں کیرلا سے تعلق رکھنے والے افرادکی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی تھی جبکہ ان کا راستہ بھی روک کر احتجاج کیا گیا تھا۔ذرائع سے ملی موصولہ اطلاعات کے مطابق اس فرقہ وارانہ ہم آہنگی پروگرام کے لیے پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے اور صرف شہر میں دو ہزار زائد پولیس اہلکار ، چھ ایس پی ، دس ڈی وائی ایس پی اور بیس پولیس انسپکٹر تعیینا ت کیے گئے جو حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے۔ پولیس کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ کروالی سوتھارنا ریلی کے پروگرام کے علاوہ جمعہ کے روز شام چھ بجے سے اتوار کے روز صبح چھ بجے تک کسی بھی قسم کے غیر قانونی پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔ ملوحظ رہے کہ ہندوتوا تنظیموں کے کارکنان کی جانب سے کیرلا کے وزیر اعلیٰ کے منگلو رآمد کے اعلان پر سخت مخالفت کرتے ہوئے25فروری یعنی آج مند منانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ 

Share this post

Loading...