سال 2008میں قومی سطح پر اقلیتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کے لئے انہاد کی صدر شبنم ہاشمی کو یہ ایوارڈ پیش کیاگیا تھا
(سیاست)
رائے بریلی میں تصادم، 5 ہلاک
رائے بریلی28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع ) ضلع کے بار گڑھ میں 5 افراد کا دشمنی کی وجہ سے قتل کردیا گیا۔ تین افراد کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا جبکہ دو کو انکی کار میں زندہ جلادیا گیا۔ قتل کے لئے سماج وادی لیڈر اور روحانیہ کے سابق پرمکھ شو کمار یادو سمیت چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے اس کے علاوہ چار ملزمان کے نام معلوم نہیں ہے ۔ یہاں پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرین پرتاپ گڑھ سے رائے بریلی جارہے تھے ۔ انہوں نے خاتون پردھان رام شری کے معاون پر دھادوا بول دیا۔ بعدا زاں لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور ان کی گاڑی میں آگ لگادی جس میں دو افراد زندہ جل گئے ۔ تین افراد جو بھاگنے کی کوشش کررہے تھے انہیں گاؤں والوں نے پکڑ لیا اور پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ مرنے والوں کے نام روہت شکلا، انوپ مشرا، انکش مشرا ،نریش شکلا اور برجیش شکلا بتائے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورو سنگھ نے بتایا کہ دونوں گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی کی وجہ سے یہ واردات ہوئی ہے ۔ انہو ں نے بتایا کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر گولی چلائی ۔ اس کے بعد تین افراد کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ۔تاہم ایک دوسری رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ ایک گروپ نے جو اپنی ایس یو وی کار میں فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا مگر کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی اور اس وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔
سابق ممبر اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک گرفتار
مرینا28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع میں پولیس نے ایک نوجوان کو ایک سابق رکن اسمبلی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ ضلع کے سابق ممبر اسمبلی پرشورام مدگل کو کل کسی نامعلوم شخص نے موبائل فون پر جان سے مارنے اور چھوڑنے کے عوض میں ایک کروڑ روپے کا تاوان دینے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد انہوں نے اس کی شکایت مرینا کوتوالی پولیس میں کی۔ کل دیر رات پولیس نے اس سلسلے میں گرام نگرا کے رہنے والے وشنو گوجر کو گرفتار کر لیا۔ماتا سوئیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے سابق ممبر اسمبلی پرشورام مدگل کو اپنا ایک دوست سمجھ کر مذاق میں گالی دی تھی، حالانکہ اس نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے سے انکار کر دیا ۔ پولیس کے مطابق نوجوان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے ۔
تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں آرٹی سی ڈپو منیجر کی مشتبہ موت
حیدرآباد 28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع ) تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں نارائن کھیڑ میں آرٹی سی ڈپو منیجر کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ تاہم سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے خودکشی کرلی ہے ۔وہ صبح گھر سے چہل قدمی کے لئے نکلے تھے ۔بائی پاس روڈپر ان کی لاش پائی گئی ۔ لاش کے ساتھ کیڑے مار دوا کی بوتل بھی پائی گئی جس سے سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے کیڑے مار دو پی کر یہ انتہائی اقدام کیا۔ان کے یہ اچانک فیصلہ سے کئی شبہات پیداہوئے ہیں۔ ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ ایک ماہ پہلے مہیندر نے ڈپو منیجر کے طورپر خدمات کا آغاز کیا تھا۔وہ ایک ماہ سے ہی رخصت پر تھے اور اپنے خاندان کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ مقامی افراد کی اطلا ع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور جانچ شروع کردی۔
سلینڈر پھٹنے سے دہلی میں 5 ہلاک
نئی دہلی28؍ جون 2017(فکروخبر/ذرائع )دہلی کے اوکھلا علاقہ میں چائے کی دوکان پر سلینڈر پھٹنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ دہلی فائر سروس کے ایک افسر نے کل رات بتایا کہ رات دس بجے اوکھلا میں چائے کی دوکان میں گیس سلینڈر پھٹنے کی خبر ملی تھی۔ آگ بجھانے والی 5 گاڑیاں وہاں بھیجی گئیں اور پونے گیارہ بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔کل ملاکر 9 افراد جل گئے تھے انہیں ای ایس آئی اور صفدر جنگ ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ۔ 5 افراد نے دم توڑ دیا اور باقی کا علاج چل رہا ہے ۔ دریں اثنا پولیس جانچ کررہی ہے کہ اس حادثہ کا سبب کیا تھا۔
(یواین آئی)
Share this post
