جس میں اول ،دوم،سوم آنے والے طلباء سمیت جلسہ میں شریک ہر طلباء کو انعا مات سے نوا زا گیا ،مہمان خصو صی مو لا نا اقبال صاحب نا ئیطے ندوی نے نصا ئح لقمانؑ کی روشنی میں والدین کی ذمہ دا ریوں پر رو شنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ والدین جس طرح اپنی اولاد کی تعلیم کی فکر کر تے ہیں ،اسی طرح ان کو چا ہئے کہ وہ انکے دین کی فکر کریں ،اور اسلامی تعلیمات سے ان کو روشناس کرا ئیں ،اور ان کی صحیح تربیت کریں ،جلسہ کے صدر اور مسجد معاذ بن جبل کے صدر جناب مو لا نا مقبول صاحب ندوی نے آئے ہو ئے تمام مہما نان اور لو گوں کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ ان ننھے منھے بچوں کی زبا نی جو دین کا پیغام دیا گیا ہے اس پیغام کو ہم یہاں سے لیکر جا ئیں ،صرف تفریح کے لئے اس طرح کے پرو گرا مات منعقد نہیں کئے جا تے بلکہ جو پیغام دیا گیا ہے اس کو ہم اپنی زندگی میں لا گو کر نے کی کو شش کریں ،اس کے علاوہ مو لا نا نے معا شرہ میں پنپنے والی بہت سا ری برا ئیوں پر نکیر کر تے ہو ئے اس سے بچنے کی تلقین کی ،واضح رہے کہ جلسہ کا آغاز عبد التواب بن مشتاق یس ،پی کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ،سید فلاح بن ظفر علی سید نے نعت پیش کی،جب کہ شبینہ مکتب مسجد معاذ بن جبل کے ذمہ دار مو لا نا وصی اللہ ڈی یف نے آئے ہو ئے تمام مہمانان اور لو گوں کا استقبال کر تے ہو ئے جلسہ کی غرض وغا یت پر مختصرا روشنی ڈا لی ،اس کے علاوہ جناب سید ہاشم صا حب نے بھی لو گوں سے خطاب کیا،نظا مت کے فر ائض محی الدین بشار شیکرے( متعلم جا معہ اسلا میہ بھٹکل ) نے بحسن خوبی انجام دئے ،اسٹیج پر جناب سید ہا شم یس جے ،جناب بلال قمری،مو لا نا شاہین قمراور مو لا نا قذا فی صا حب وغیرہ مو جود تھے۔
Share this post
