سروسز کور کے افسران نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

عرضی گذاروں کا کہنا ہے کہ جب تک پروموشن میں یکسانیت نہیں لائی جاتی ہے تب تک سروسز کور کے افسران کو کامبیٹ آرمس کے ساتھ تعینات نہ کیا جائے ۔لفٹننٹ کرنل پی کے چودھری کی قیادت میں فوجی افسران نے اپنی مشترکہ عرضی میں کہا ہے کہ سروسز کور کے افسران کو آپریشنل ایریا میں تعینات کیا جاتا ہے ۔ سروس کور کے افسران کو بھی کامبیٹ آرمس کور کے افسران کی طرح کے ہی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عرضی گذاروں کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں سروسز کور کے افسران کو کامبیٹ آرمس کے افسران کی طرح ہی پروموشن کیوں نہیں دیا جارہا ہے ۔ ان سب کو کو بھی اس طرح کے پروموشن سے محروم کیوں رکھا جاتا ہے ۔

Share this post

Loading...