بتایا جارہا ہے کہ بارش کے ایام ہونے کی وجہ سے واٹر فالس میں پانی کا بہاؤ تیز تھا اور اسی تیز بہاؤ کی زد میںآنے سے مذکورہ شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی عوام کی ایک بڑی تعداد لاش ڈھونڈنے پہنچ گئی۔ آج دوپہر تک اس کی لاش کا پتہ نہیں چل پایا لیکن فائربریگیڈ کے عملہ اور ماہر غوطہ خور آخر کار پردیپ کی لاش ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے۔ فائربریگیڈ کے ایک عملہ کے مطابق پینتیس فٹ نیچے سے لاش نکالی گئی تھی ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر بیلی ایپا نے اپنے دیگر پولیس اہلکاروں کے پاس جائے واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
