ہوشیار !! سیلفی لینے کے دوران چار سالہ بچی سمندر کے حوالے

منگلورو 24؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) سیلفی کا جنون اس قدر سوار ہوگیا ہے کہ کلک کرتے وقت اس بات کا بھی احساس نہیں رہ پاتا کہ وہ کس جگہ کھڑا ہے اور وہاں کھڑا رہنا اس کے لیے کتنا نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ الا ل ساحل سمندر پر اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک چار سالہ بچی سمندر کے حوالے ہوگئی اور اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھی۔ اطلاعات کے مطابق بنگلور کے چنتامنی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی سیروتفریح کے لیے منگلورو آئی ہوئی تھی۔ جب یہ الال ساحل سمندر پہنچے تو ایک چٹان پر چڑھ کر سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگے۔ اس دوران پیر پھسل کر موج کے حوالے ہوگئے اور چاروں ڈوبنے کے قریب ہوگئے۔ موقع پر موجود کوسٹل سیکوریٹی گارڈ نے دیکھ کر اس کی جان بچانے کی کوشش کی۔ تینوں کو بحفاظت ساحل پر لانے میں وہ کامیاب ہوگئے لیکن چار سالہ بچی اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھی۔ مہلوک بچی کی شناخت مئیتری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 

Share this post

Loading...