زیر تعمیر عمارت کی چھت گرگئی ، تین مزدور زخمی

منگلورو 21؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے تین مزدوروں کے زخمی ہونے کی واردات بیجل میں آج صبح پیش آئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اوران میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمارت کی پہلی منزل میں ایک ہوٹل اور رہائشی جگہ ہے۔ گھر کا مالک ایک ٹینک کھڑاکرنا چاہتا تھا اور اور کی چھت (سلیب) کا کام چل رہا تھا اس دوران ہی چھت ٹہہ گئی اور تینوں مزدور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جن میں سے بعضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Share this post

Loading...